یورپی یونین نے بھارتی باسمتی چاول پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ہے

image

کالے دھندے کا بادشاہ بھارت یورپ میں بری طرح ناکام ہو گیا۔ یورپی یونین نے بھارتی باسمتی چاول کو انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک قرار دے کر اس کی یکم جنوری سے درآمدات پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یوپی یونین کی اسپیشل ٹیم نے مارکیٹ سے بھارتی چاول کے چند نمونوں کی جانچ پڑتال کی جس کے بعد اس میں مضر صحت کیمیکل کا انکشاف ہوا، بھارتی باسمتی چاول میں ممنوعہ کیمیکل کی آمیزیش فی کلو گرام 1 ملی پائی گئی جبکہ یورپی قوانین میں اس کی حد صرف اعشاریہ 10 فیصد ہونا چاہئے۔

چیئرمین رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن سمیع اللہ نعیم نے دنیا نیوز کو بتایا کہ آرڈر منسوخ ہونے سے بھارت کو لگ بھگ 26 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو گا۔ دوسری جانب پاکستانی چاول اپنے معیار اور کوالٹی کے حساب سے یورپی قوانین کے عین مطابق ہیں، اگر حکومت کوشش کرے تو پاکستان ڈھائی لاکھ ٹن اضافی چاول یورپی یونین برآمد کر سکتا ہے۔

خبریں