بل گیٹس اسمارٹ سٹی کے نام سے ایک نیا شہر بسانے کیلئے تیار

image

 مائیکروسوفٹ کارپوریشن کے بانی بل گیٹس اسمارٹ سٹی کے نام سے ایک نیا شہر بسانے کیلئے تیار ہوگئے ہیں، جدید ٹیکنالوجی کے حامل نئے شہر کی آبادی 2 لاکھ نفوس پر مشتمل ہوگی۔بل گیٹس نے تعلیم کے فروغ کیلئے ایک پورا شہر بسانے کا اعلان کر دیا۔ مائیکروسوفٹ کے شریک بانی نے منصوبے پر 80 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔بیل مونٹ نامی نیا شہر مستقبل کی سوچ کا حامل ہوگا جس کی تشکیل میں جدید ترین ٹیکنا لوجی استعمال ہوگی۔

منصوبے کیلئے ریا ست ایریزونا میں 24 ہزار 8 سو ایکڑ زمین خریدی گئی ہے، جو مکانات، اسکولوں، دفاتر اور تجارتی مراکز کی تعمیر کیلئے استعمال کی جائے گی۔

بل گیٹس کا مستقبل کا یہ شہرکمیونیکیشن اور انفرا اسٹرکچر کے اعتبار سے تیز رفتار ڈیجیٹل نیٹ ورکس اور ڈیٹا سینٹرزپر مشتمل ہوگا۔ تاہم نیا شہر کب تعمیر ہوگا، بل گیٹس نے یہ ابھی نہیں بتایا۔ 

خبریں