افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ آمد، جواب طلبی کی گئی

image

افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے ان سے گزشتہ روز پاکستانی چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشتگرد حملے پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈی جی افغانستان منصور احمد خان نے افغان ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ بھی ان کے حوالے کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق ناظم الامور سے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے پر جواب طلبی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سرحدی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحام شہید ہو گئے تھے۔ پاک فوج نے اس بزدلانہ کارروائی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا تھا جبکہ ان کے کئی ساتھی زخمی حالت میں فرار ہو گئے تھے۔

خبریں