پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی

image

 پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی کے بادل چھائے رہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 41ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 54 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ۔ 
تاہم حصص کے کاروبار میں اضافہ ہوا ہے ۔ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں 296.11 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 41239.89 پوائنٹس سے کم ہو کر 40943.78 پوائنٹس ہوگیا ، مارکیٹ کے سرمائے میں 54 ارب 45 کروڑ 52 لاکھ 2 ہزار 283 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 84 کھرب 62 ارب 48 کروڑ سے کم ہو کر 84 کھرب 8 ارب 2 کروڑ 98 لاکھ 92 ہزار 145 روپے رہ گیا ۔ 
منگل کے روز 5 ارب روپے مالیت کے 14 کروڑ 84 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کے روز 3ارب روپے مالیت کے 8 کروڑ 71 لاکھ 42ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔مجموعی طور پر 373کمپنیوں کا کاروبار ہو ا

خبریں