شام کی ملالہ کو پرکشش خاتون کااعزاز دے دیا گیا

image

 دنیا کی سب سے پرکشش خاتون کا اعزازحاصل کرنا ساری لڑکیوں کا خواب ہوتا ہے لیکن ایک شامی لڑکی کو گلیمرس وومن آف دی ایئر کے ایوارڈ کے اعزازسے نوازا گیا۔نیویارک کی سرد شام اور حسیناؤں کے جلوے، نیویارک میں وومن آف دی ایئر ایوارڈز کی تقریب ہوئی، ہالی ووڈ ہو یا تعلیم و صحت سب ہی شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین اس دوڑ میں شامل ہوئیں۔اتنی حیسناؤں کےجلوؤں میں ایک شامی مسلم لڑکی بھی شامل ہوئی۔

یہ اٹھارہ سالہ شامی پناہ گزین مزون الملیحان ہیں، جسے شام کی ملالہ کہا جاتا ہے، مزون الملیحان کی شامی بچیوں کےلئے تعلیمی جدوجہد نے شام کا روشن چہرہ دکھایا۔مزون کو سال 2017 کی گلیمرس وومن آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا۔

خیال رہے کہ مزون الملیحان یونیسیف کی سب سے کم عمر خیرسگالی سفیر بھی ہے

خبریں