اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 معطل کر دیا

image

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 معطل کر دیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے معاملے کی انکوائری کرنے والی کمیٹی کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں قانون میں ختم نبوت سے متعلق شقیں ختم کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔ درخواست گزار مولانا اللہ وسایا کہ وکیل حافظ عرفات ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ قانون میں ختم نبوت سے متعلق شقیں ختم کی گئیں، ختم نبوت سے متعلق اس قانون کو کالعدم قرار دیا جائے۔ جس پر اٹارنی جنرل کا کہنا تھا قانون معطل کرنے سے ملک میں افراتفری پھیل جائے گی، حکومت اسی انتخابی بل کے ذریعے الیکشن کی طرف جا رہی ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وفاقی حکومت کو سنے بغیر ایکٹ معطل نہ کیا جائے۔ جسٹس شوکت عزیز نے ریمارکس دیئے کہ چاہے آسمان گرتا ہے تو گر جائے، کوئی پرواہ نہیں۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے معاملے کی انکوائری کرنے والے کمیٹی کی سربمہر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

خبریں