سیف علی خان نے بیٹے کی پہلی سالگرہ پر مہنگی گاڑی تحفے کے لئےخرید لی

image

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے اپنے پیارے بیٹے تیمور خان کو اس کی پہلی سالگرہ پر قیمتی گاڑی کا تحفی دیا ہے ۔ تیمور خان کی سالگرہ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیف علی خان نے بتایا کہ ان کے بیٹے کی پہلی سالگرہ کے حوالے سے خریدی جانے والی اس گاڑی کی قیمت ایک کروڑ تیس لاکھ ہے ، اور وہ یہ گاڑی سالگرہ کے تحفے کے طور پر تیمور کو دیں گے ۔
سیف نے بتایا کہ وہ اس گاڑی میں تیمور اور کرینہ کو سالگرہ کے روز لے کر لانگ ڈرائیو پر جائیں گے ۔ دوسری جانب تیمور کی خالہ کرشمہ کپور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تیمور کی سالگرہ پر دوستوں کے حوالے سے کسی بڑی تقریب کا اہتمام نہیں کیا جائے گا بلکہ خاندان کے لوگ ہی اس فنکشن میں شریک ہوں گے ۔
کرینہ نے تیمور کی سالگرہ کے حوالے سے اپنی تمام مصروفیات کو بھی فی الحال معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ چھوٹے نواب کی سالگرہ کے حوالے سے وہ خصوصی اہتمام کر سکیں ۔ کرینہ کا اس بارے میں کہنا تھا کہ تیمور کی پیدائش کے بعد انہوں ںے رات کو دیر تک جاگنا چھوڑؕ دیا ہے اور وہ رات کو جلدی سوتی ہیں تاکہ صبح جلدی اٹھ سکیں ۔ 

خبریں