قومی سپنر سعید اجمل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا

image

دوسرا ڈیلوری سے دنیا بھر کے بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے قومی سپنر سعید اجمل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے کا باقاعدہ اعلان وہ دو روز میں پریس کانفرنس کر کے کریں گے۔ سعید اجمل نے 30 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا مگر پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

قومی سپنر نے 35 ٹیسٹ میچوں میں 178، 113 ون ڈے میں 184 جبکہ 64 ٹی ٹونٹی میں 85 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ 2011ء کے 8 ٹیسٹ میچز میں 50 وکٹیں لینے والے سعید اجمل اس سال کے بہترین باؤلر بھی قرار پائے تھے۔ گرین شرٹس کا 2009ء ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے میں ان کا بھی ہاتھ تھا جو میگا ایونٹ دوسرے بہترین باؤلر تھے۔ پاکستان سپر لیگ میں سعید اجمل کی خدمات اسلام آباد یونائٹڈ نے بطور سپن باولنگ کوچ حاصل کر رکھی ہے۔ 

  خیال رہے کہ آئی سی سی نئے قوانین کے بعد ان کے باؤلنگ ایکشن پر پابندی عائد کر دی گئی اور نئے ایکشن کے ساتھ سعید اجمل بنگلا دیش کے خلاف میدان میں دوبارہ اترے، مگر اس وقت ان میں وہ کاٹ دکھائی نہیں دی۔ ایک بار ٹیم سے ڈراپ ہوئے تو دوبارہ منتخب نہ ہو سکے۔

خبریں