سسرال کی جانب سے داماد کی سیوا مارمار کربراحال کردیا

image

سسرال کی جانب سے داماد کی سیوا، واقعہ پیش آیا لاہور کے علاقہ غازی آباد میں جہاں طلاق نہ دینے پر دلاور نامی شخص کو سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ سر، بھنویں اور مونچھ مونڈھنے سے بھی جی نہ بھرا تو گلے میں جوتیوں کا ہار پہنانے کے بعد منہ کالا کر دیا اور گدھے پر بٹھا کر علاقے کی خوب سیر کرائی۔

متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ سسرالیوں نے اسے صلح کے بہانے گھر بلا کر یہ اقدام کیا۔ پولیس کے مطابق دلاور کی 3 ماہ قبل نسرین بی بی سے شادی ہوئی تھی لیکن آئے روز کے جھگڑوں سے دلبرادشتہ ہو کر سسرالیوں نے دلاور سے طلاق کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم مضروب کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

خبریں