وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مشترکہ مفادات کونسل کی رکینت سے ہٹادیا گیا

image

صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایڈوائس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مشترکہ مفادات کونسل کی رکینت سے ہٹانے کی منظوری دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ وزیر خزانہ کو خرابی صحت کے باعث سی سی آئی سے علیحدہ کیا گیا ہے۔ اب مشترکہ مفادات کونسل میں وفاق کی نمائندگی وزیر بین الصوبائی رابطہ، وزیر داخلہ اور وزیر صنعت و پیداوار کریں گے۔

دوسری جانب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آج مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا، اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور دیگر ممبران بھی شریک ہوں گے۔
 

خبریں