نواز شریف کی زیر صدارت نون لیگ کا جاتی امراء میں اہم اجلاس آج ہوگا

image

نئی آئینی ترمیم کیسے پاس کرائیں، حدیبیہ ملز کیس کیلئے کیا حکمت عملی اپنائیں، نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس آج ہوگا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں اہم اجلاس آج جاتی امرا میں ہوگا۔ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، شریف فیملی پر مقدمات اور اوردیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نئی آئینی ترمیم پاس کرانے اور حدیبیہ ملز کیس پر حکمت عملی اپنانے سے متعلق امور بھی زیرغور آئیں گے۔ وزیرداخلہ احسن اقبال، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت سینئر رہنما شرکت کریں گے۔

خبریں