فاٹا اوربلوچستان میں بارش، ملک کے دیگر حصوں میں آج سے آغاز

image

 بلوچستان اور فاٹا کے کئی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی کی آمد کا پتہ دے دیا، محکمہ موسمیات نے منگل سے پنجاب میں بھی بادل برسنے کی نوید سنا دی، جس سے سموگ ختم ہونے کا امکان ظاہر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں جاڑے کی پہلی بارش کے ساتھ ہی موسم نے انگڑائی لے لی، خیبر ایجنسی، لنڈی کوتل سمیت فاٹا کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم ٹھنڈا ہوگیا۔ دالبندین، تفتان اور نوکنڈی سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں برستے بادل نے سردی کی آمد کی نوید سنا دی۔ موسم کا حال بتانے والوں نے پنجاب میں بھی منگل سے بارش کی پیشگوئی کردی، لاہور، اسلام آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال میں بادل برسنے کی توقع ہے جس کے بعد پنجاب کے شہری علاقوں میں چھائی سموگ ختم ہوجائے گی۔ پیر سے کراچی، لاڑکانہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی بھی ظاہر کر دی۔

خبریں