NA 251 سے کامیاب رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی مستعفیٰ

image

متحدہ قومی موومنٹ کے سنئیر راہنما علی رضاعابدی نے پارٹی رکنیت سے مستعفی ہونے کے بعد اسمبلی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے، ان کی طرف سے استعفیٰ ا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھجوا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علی رضانے ایم کیو ایم اورپی ایس پی کی متحدہ پریس کانفرنس کے بعد پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا، علی رضاعابدی نے ٹویٹ کے ذریعے استعفے کااعلان کیاتھا،وہ متحدہ کے ٹکٹ پر این اے 251 سے رکن منتخب ہوئے تھے، لیکن پارٹی چھوڑنے کے بعد وہ آج اسمبلی رکنیت سے بھی مستعفی ہو گئے ہیں، انہوں نے استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی رضا عابدی نے کہا کہ انہوں نے پارٹی سے اختلافات کی وجہ سے پارٹی اور اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔

خبریں