برآمدات کے حوالے سے پاکستان جنوبی ایشیاء میں پیچھے ہے، عالمی بینک

image

عالمی بینک کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق برآمدات بڑھانے میں پاکستان علاقے کے تمام ممالک سے پیچھے رہ گیا ہے، تجارتی پالیسیوں ریگولیٹری ڈیوٹیز کے باعث بھی عالمی تجارت میں پاکستان کی برآمدات کا حصہ مسلسل کم ہو رہا ہے جبکہ دوسرے ممالک کی برآمدات کئی گنا بڑھ گئیں۔ حالیہ چند سالوں کے دوران پاکستان کی برآمدات کا عالمی تجارت میں حصہ مسلسل کم ہو رہا ہے۔

گزشتہ دس سال کے دوران عالمی تجارت میں پاکستان کا حصہ 1.5 فیصد سالانہ کم ہواجبکہ اس دوران ملایشیا، تھائی لینڈ اور میکسیکو کا حصہ دوگنا ہو گیا ہے۔ پاکستان کی برآمدات میں مجموعی طور پر صرف 27 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ 6 سال کے دوران تو پاکستان کی برآمدی آمدنی میں تقریبا 20 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ یو اے ای کو پاکستانی برآمدات 20 فیصد اور چین کو 10 فیصد کم ہو گئیں۔ اس کے برعکس دس سال کے دوران ویت نام کی برآمدات میں 445 فیصد، بنگلا دیش کی 276 فیصد اور بھارت کی برآمدات میں 167 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

خبریں