ملک کے مختلف حصوں میں بارش کاامکان، محکمہ موسمیات

image

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو بلوچستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ جبکہ سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہو گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے پیر سے بدھ کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا اور اسلام آباد میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

خبریں