PSL دفاعی چیمئین ٹیم پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کو کپتان برقراررکھنے کافیصلہ کرلیا

image

پاکستان سپر لیگ کی چیمئین ٹیم پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کو پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے لیےکپتان برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے دوران ڈیرن سیمی نے نہ صرف گراونڈ میں بہترین قیادت کی بلکہ ساتھ ہی آف دی فیلڈ بھی کپتان اور کھلاڑیوں کے درمیان زبردست ہم آہنگی رہی اور اس کی بدولت ٹیم نے پی ایس ایل ٹو کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اہم فیصلے کے اعلان سے قبل پشاور زلمی کے صدر ظہیر عباس اور مینٹور یونس خان لاہور میں زلمی ہیڈ کوارٹرز تشریف لائے جہاں چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی اور ہیڈکوچ محمد اکرم نے لیجنڈز کا استقبال کیا۔ 

خبریں