ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کی رابطہ کمیٹی کے ہمراہ یادگارِشہداہ آمد

image

ایم کیو ایم پاکستان نے عائشہ منزل سے یادگار شہداء تک اپنے مارچ کو ختم کر دیا ہے،جبکہ صرف اورصرف رابطہ کمیٹی اور فاروق ستار یادگار ِشہداہ پر حاضری دی۔ ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پروگرام کی نئی ترتیب کے مطابق کارکنان و عوام کے بجائے ڈاکٹر محمد فاروق ستار رابطہ کمیٹی کے ہمراہ یادگارِ شہداء پر حاضری دیں گے جبکہ یادگارِ شہداء تک مارچ کا پروگرام ناگزیر وجوہات کی بنا پر محدود کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے فاروق ستار نے عائشہ منزل سے یادگار شہدا تک مارچ کا اعلان کیا تھا اور اپنے پیغام میں فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے شہدا کو قیام پاکستان کے شہدا کا تسلسل قرار دیا تھا ۔ 

خبریں