جہاز میں بیٹھےشخص کی ویڈیو بنانے والے معاملے میں اداکارہ ہانیہ عامر نے معافی مانگ لی

image

اداکارہ ہانیہ عامرنے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کی جانیوالی تنقید کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا سب سے پہلے تو میں ان تمام لوگوں سے معافی مانگنا چاہتی ہوں جنہیں ویڈیو دیکھ کرتکلیف پہنچی، میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا ۔ جب میں نے اس ویڈیو کو دوبارہ دیکھا تو مجھے بھی بہت تکلیف ہوئی اور عجیب لگا کیونکہ یہ سب کچھ بہت غلط طریقے سے سامنے آیا۔ انہوں نے کہا میں نے ویڈیو پر صارفین کے ردعمل دیکھے ، کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ میں نے جہاز میں بیٹھے شخص کو ہراساں کرنے کیلئے اپنی شہرت کا استعمال کیا لیکن میں نے کبھی خود کو ایک سٹار نہیں سمجھا۔ اداکارہ وفیشن ڈیزائنرہانیہ عامرنے اپنی حرکت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا میرا مقصد جہاز میں بیٹھے شخص کو ہراساں کرنا نہیں تھا تاہم میں اپنے عمل کیلئے معافی مانگتی ہوں۔

خبریں