ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا ہوگیا مزیدبہتری کی توقع

image

کاروباری ہفتے کے پانچ روز میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے تک گھٹ گئی جبکہ صرف جمعے کے روز ہی ڈالر 20 پیسے کمی سے 107 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کی سب سے بڑی وجہ پاکستان کی جانب سے سکوک اور یورو بانڈز کے اجراء کی خبریں ہیں جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں روپیہ ڈالر کے مقابلے جان پکڑنا شروع ہو چکا ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت 2 سے 3 ارب ڈالرز بانڈز کے اجراء سے حاصل کر سکتی ہے۔

خبریں