حدیبیہ پیپر ملز کامعاملہ چیف جسٹس نے نیب کی درخواست پر بنچ تشکیل دے دیا

image

حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس کا معاملہ، چیف جسٹس ثاقب نثار نے نیب کی اپیل پر بینچ تشکیل دے دیا، 3 رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ کرینگے۔ بینچ میں جسٹس دوست محمد اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی شامل ہیں۔ تین رکنی بینچ 13 نومبر کو نیب حدیبیہ پیپز ملز اپیل کی سماعت کرے گا، اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔

واضح رہے نیب نے 20 ستمبر کو حدیبیہ پیپر مل کیس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ جس میں استدعا کی گئی کہ حدیبیہ پیپر مل کیس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور کیس کو نئے سرے سے کھولا جائے۔ نیب نے پاناما بینچ کے آبزرویشن پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

خیال رہے لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے اکتوبر 2011 میں نیب کو اس ریفرینس پر مزید کارروائی سے روک دیا تھا۔ حدیبیہ ریفرنس مشرف دور میں سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے 25 اپریل 2000 کو لیے گئے اس بیان کی بنیاد پر دائر کیا گیا تھا جس میں انھوں نے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے شریف خاندان کے لیے ایک کروڑ 48 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ رقم کی مبینہ منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا تھا۔ اسحاق ڈار بعدازاں اپنے اس بیان سے منحرف ہو گئے تھے اور ان کا موقف تھا کہ یہ بیان انھوں نے دباؤ میں آ کر دیا تھا۔

خبریں